76

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا چائے کا کپ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

لاہور: (دنیا نیوز) دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا چائے کا کپ بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا گیا، دیوہیکل کپ میں پانچ ہزار لیٹر چائے تیار کی گئی۔

دبئی کے گلوبل ولیج میں ہوئے ایونٹ میں مختلف ہوٹلوں کے 138 شیفس نے حصہ لیا اور 3.66 میٹر لمبے کپ میں 5 ہزار لیٹر چائے تیار کر کے سب کو حیران کر دیا۔ کپ کا قطر 1.42 میٹر ہے۔

چائے بنانے میں 155 کلوگرام پتی، 300 کلو گرام دودھ پاؤڈر، 380 کلوگرام چینی اور دیگر اشیاء استعمال کی گئی۔ شیفس کے مطابق 5 ہزار لیٹر چائے 55 ہزار کپ میں ڈالی جاسکتی ہے۔ گلوبل ولیج آئے تمام افراد کو فری چائے پلائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں