34

پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے اقوام متحدہ کا ادارہ معاونت فراہم کرے گا

لاہور: پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے یو این کا ادارہ معاونت فراہم کرے گا، اقوام متحدہ اور پاکستان نے آئندہ 5 سال کے لئے صنعتی ترقی کا مسودہ تیار کر لیا۔ معاہدے پر حتمی دستخط رواں سال ہی کیے جانے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی اور پاکستان کے درمیان 50 سالہ تعلقات مکمل ہونے کو ہیں۔ اس موقع پر حکومت پاکستان اور یواین کے ادارے نے ملکر پاکستان میں آئندہ پانچ سال میں صنعتی ترقی کے لئے جامع منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سال 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان میں صنعتوں کی پیداوار میں اضافے، کارکردگی اور مسابقت کو بہتر بنانے کے لئے ادارہ پاکستان کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گا۔ اس کے لئے علاوہ یواین آئی ڈی او صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے پر بھی معاونت فراہم کرے گا۔ اُمید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں صنعتی ترقی کے لئے کیے جانے والے معاہدے کو رواں سال ہی حتمی شکل دے دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں