37

سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ پر کرکٹ آسٹریلیا کا مذاق، بھارتی شا ئقین بھڑک اٹھے

لاہور: کرکٹ آسٹریلیا کے سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ پر کیے جانے والے ’مذاق‘ پر بھارتی شائقین بھڑک اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر سالگرہ کے روز آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ کی بھی سالگرہ تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلیمنگ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی تیز گیند سے وکٹ اڑا رہے ہیں۔اس کے ساتھ فاسٹ بولر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا یہ مذاق بھارتی شائقین کو ایک آنکھ نہ بھایا جنھوں نے ٹویٹر پر خوب دل کی بھڑاس نکالی، ایک نے لکھا کہ ان آسٹریلینز پر جتنی بھی پابندی لگ جائے یہ سدھریں گے نہیں، ایک اور نے لکھا کہ پوری ویڈیو چیک کریں تو معلوم ہوگا کہ فلیمنگ نے ریگ مال سے گیند کو سوئنگ کیلیے تیار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں