44

شاہد کپور باکسر بنیں گے

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سلور اسکرین پر باکسر کے کردار میں نظرآئیں گے۔ شاہد کپور پدماوت کی کامیابی کے بعد نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

شاہد اس وقت شری نرائن کی فلم بتی گل میٹر چالو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بالی ووڈ میں اس طرح کی خبریں سرگرم ہیں کہ راجہ کرشنن مینن کی فلم میں ایک مکے باز (باکسر) کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔ اب تک بالی ووڈ میں باکسنگ پر بہت کم فلمیں بنی ہیں ۔

شاہد کپور راجہ کرششن مینن کی فلم میں ایک ایسے باکسر کے طورپر نظر آئیں گے جو اپنی زندگی کی تمام پریشانیوں اور رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھتا ہے۔ وہ اپنی جاری فلم کی شوٹنگ بتی گل میٹر چالو کے بعد باکسر کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں