38

عمران خان کو جلد اقتدار ملے گا، ندیم افضل چن

منڈی بہاء الدین: (پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاستدان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ضیاءالحق کی روحانی اولاد کیخلاف علم بغاوت بلند کرنے کیلئے عمران خان کو جوائن کیا۔

منڈی بہاء الدین میں جلسے سے خطاب میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اگر نظریے کا نام بھٹو ازم ہے تو میں آج بھی بھٹو ہوں لیکن اگر نظریے کا نام شرجیل میمن ہے تو میں باغی ہوں۔ مجھے نظریے سے زیادہ عوام سے پیار ہے۔ میں نے ضیاء الحق کی روحانی اولاد کیخلاف علم بغاوت بلند کرنے کیلئے عمران خان کو جوائن کیا اور نواز شریف کیخلاف جہاد کا علم عمران خان کے ساتھ مل کر اٹھایا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ عوام ان لوگوں کے سامنے پستے رہیں۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میں کبھی کسی پارٹی کا مرہون منت نہیں رہا اور نہ ہی میری سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی سے ہوا۔ میرے والد نے ہمیشہ مجھے عمران خان کا ساتھ دینے کا کہا۔ نواز شریف سے ظلموں کا بدلہ لینے کا وقت آ گیا تھا۔ اگر یہ تمام کام عمران خان کر سکتے ہیں تو ہمیشہ ان کا ساتھ دوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں