51

معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں

لاہور:  ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں انتقال کر گئیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ۔

مدیحہ گوہر کا شمار ٹی وی کی ورسٹائل اداکارائوں میں کیا جاتا ہے۔ مدیحہ گوہر 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں، تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کا آغاز کیا ۔ اپنی خوبصورت ڈائیلاگ ڈلیوری اور چہرے کے تاثرات کی وجہ سے انہیں ٹی وی کی باصلاحیت اداکارائوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

مدیحہ گوہر نے 1983 میں لاہور میں اجوکا تھیٹر کے نام سے ڈرامیٹک کلب کی بنیاد رکھی جس کے پلیٹ فارم سے کئی کامیاب ڈرامے پیش کئے گئے جن میں   بلھا    ،   دارا    ،   کون ہے یہ گستاخ    اور    لو پھر بسنت آئی    کے نام قابل ذکر ہیں۔ انہوں ںے معروف ڈرامہ نگار شاہد محمود ندیم سے شادی کی تھی۔

مدیحہ گوہر کی ایک بہن فریال گوہر بھی ڈراموں میں اداکاری کرتی رہی ہیں۔ ان کے انتقال پر ٹٰی وی ، سٹیج اور فلم کے اداکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ٹی وی اور سٹیج کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وفات سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ مدیحہ گوہر کی نماز جنازہ کل شام ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں