43

مقبوضہ کشمیر میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل

پلوامہ: مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے رہنماء غلام نبی پٹیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، حملے میں ان کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

کشمیر کے علاقے پلوامہ میں کانگریس کے رہنماء غلام نبی پٹیل کو گاڑی میں جاتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ حملے میں ان کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیراو کرلیا۔

غلام نبی پٹیل اس سے قبل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں بھی رہ چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں