36

آلودگی سے پودے بھی خشک ہونے لگے

ون: سائنس دانوں نے تجربے کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ آلودگی کے ذرات پودوں اور درختوں میں بنیادی تبدیلی لاکر انہیں خشک کررہے ہیں اور وہ تیزی سے خشکی سالی کے شکار ہورہے ہیں۔

جرمن ماہر ڈاکٹر ہیورگن برخارٹ نے کئی برس کی محنت کے بعد کہا ہے کہ آلودگی کے ذرات سے پتوں کے مسام ضرورت سے زائد پانی خارج کرتے ہیں اور تیزی سے سوکھنے لگتے ہیں، اس طرح دھیرے دھیرے پودے اور درخت ختم ہورہے ہیں اور یہ عمل دنیا بھر میں جاری ہے اور اب بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ آلودگی اور پودوں کی تباہی کے درمیان گہرا تعلق ضرور ہوتا ہے اور اب بون یونیورسٹی کے ماہرین نے اسے سائنسی طور پر ثابت کردکھایا ہے۔ حال ہی میں افریقا میں باؤباب کے قدیم ترین درخت ختم ہوئے ہیں اور ان کی اچانک موت نے بہت سارے ماہرین کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے اور ڈاکٹر ہورگن نے خشک اور گرم موسم کو قرار دینے کے ساتھ آلودگی کو بھی اس کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں