36

پی آئی اے دنیا کی 100 بہترین ایئرلائنز سے بھی باہر

دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں، ایئرپورٹس اور فضائی مسافروں کی سہولیات پر کڑی نظر رکھنے والی کمپنی اسکائی ٹریکس نے ہرسال کی طرح امسال بھی بہترین ایئرلائنز کی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

بہترین ایئر لائنز کا انتخاب مسافروں کی آراء پرکیا جاتا ہے جب کہ بروقت آمد و روانگی، بہترین سروس اورعملے کے رویے کی بنیاد پر پوائنٹس دیے جاتے ہیں جب کہ ٹاپ ٹین ایئر لائنز کو ایوارڈز سے نواز جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارہ سیر کے لیے لے جانے کی تحقیقات کا حکم

اسکائی ٹریکس کی 2018 کی درجہ بندی میں قومی ایئرلائن 100ویں پوزیشن تک حاصل نہ کرسکی، فضائی سفر کے دوران مسافروں کو جہازوں میں ملنے والی سہولیات، انٹرٹینمنٹ، خاطر تواضع اور دیگر خدمات میں پی آئی اے متاثر کن کارکردگی پیش نہ کرسکی اور دنیا کی بہترین ایئر لائن میں شمار کی جانے والی قومی ایئرلائن زوال پذیر ہے۔

سال 2018 کی بہترین ایئرلائن سنگاپورایئرلائن کو قرار دیا گیا، قطر ایئرویز دوسرے اور آل نیپون ایئرویز تیسرے نمبر پرآئی ہے جب کہ امارات ایئرلائن چوتھے نمبرپر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں